Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا: کورونا سے ہلاکتیں جاری، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

شائع 22 مئ 2020 07:31am
فائل فوٹو

امریکا میں ایک ہی دن میں کورونا سے ایک ہزارسےزائد اموات اورپچیس ہزارنئےکیسز سامنےآگئے، امریکا میں تین دن تک پرچم سرنگوں کیاجائےگا۔

سپرپاورامریکا کورونا کےآگے بےبس۔ہلاکتوں اورکیسزمیں اضافہ نہ تھم سکا۔

ایک ہی روزکےدوران بارہ سوتریسٹھ اموات اورپچیس ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعدادسولہ لاکھ سےزائد جبکہ  ہلاکتیں بھی چورانوے ہزارسات سوسےتجاوزکرگئیں۔

ادھرامریکی صدرخود حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد  سے گریزاں ہیں۔ ریاست مشی گن میں فوڈ فیکٹری کےدورے پرماسک اتار دیا اور کہاروزکورونا ٹیسٹ ہوتاہے، اسلیےاسے پہنناغیرضروری ہےاورمیں میڈیا کوبھی یہ دیکھنے کی خوشی نہیں دیناچاہتاتھا۔

ٹرمپ نے کورونا سےجان کی بازی ہارنے والے امریکیوں کوخراج عقیدت پیش کرنےکےلیے تین دن تک پرچم سرنگوں کرنےکا اعلان کردیا ۔